Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اروناچل پردیش : پُرتشددہنگامے جاری،2ہلاک،فوج تعینات

اروناچل پردیش۔۔۔ اروناچل پردیش میں شیڈول ٹرائبز سے تعلق رکھنے والے 6طبقوں کے لوگوں کو مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ(پی آر سی)جاری کئے جانے کے بعد مقامی لوگوں نے ہنگامہ برپا کردیا۔مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ کے دوران 2افراد ہلاک ہوگئے۔ مشتعل مظاہرین نے گزشتہ روز نائب وزیر اعلیٰ کی نجی رہائش اور وہاں کھڑی گاڑیوں کو نذر آتش کردیاتھا۔آج مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا جس میں 24پولیس اہلکار سمیت 35افراد زخمی ہوگئے۔پورے علاقے میں انٹر نیٹ  سروس معطل اور دفعہ 144نافذ کردیا گیا۔حالات کنٹرول کرنے کیلئے بارڈر سیکیورٹی فورس کے دستے تعینات کردیئے گئے۔ وزیر اعلیٰ پیما کھانو نے واقعہ میں ملوث شرپسندوں کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم جاری کردیا۔انہوں نے کہا کہ اس پر تشدد ہنگاموں کے پیچھے کسی غیر سماجی طاقت کا ہاتھ ہے کیونکہ اروناچل پردیش ایک پرامن ریاست ہے۔

٭مقامی رہائشی سرٹیفکیٹ کیا ہے؟

مقامی رہائشی سرٹیفکیٹ(پی آر سی)ایک قسم کی دستاویز ہوتی ہے جو ہندوستانی باشندوں کو شہریت کے ثبوت کے طور پر پیش کی جاتی ہے ۔اسے سرکاری ملازمت یا دیگر سہولتوں کے حصول یا دیگرضرورت کے وقت پیش کیا جاتا ہے۔ریاستی حکومت نے غیر ریاستی شیڈول ٹرائبز کے زمرے میں آنے والے باشندوں کو رہائشی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا پروگرام بنایا تھاجس کے خلاف مقامی باشندوں نے ہنگامہ برپا کردیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -پلوامہ حملے کیلئے وزیراعظم مودی عوام کو جواب دیں، اویسی

شیئر: