مودی کی قیادت میں ہی مسئلہ کشمیر حل ہوگا،امیت شاہ
نئی دہلی ۔۔۔۔بی جے پی صدر امیت شاہ نے کہا کہ دہشت گردی ایک جنگ ہے لیکن اس کا جواب جنگ سے ہی دینا ضروری نہیں بلکہ حکمت عملی سے مقابلہ کیا جانا ضروری ہے ۔انہوں نےاس یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2019 کے بعد ہی نہیں بلکہ 2024 کے پارلیمانی انتخابات جیت کر نریندر مودی وزیر اعظم کے عہدے پر سرفرار ہونگے۔امیت شاہ نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 2019 میں این ڈی اے 2014 سے بہترکارکردگی کا مظاہرہ کریگی۔ امیت شاہ نے کہا کہ نریندرمودی کی مضبوط قیادت میں ہی کشمیرکاتنازع حل کیا جاسکتا ہے۔پلوامہ دہشت گردانہ حملہ سے پورے ملک میں غم و غصے کا ماحول برپا ہے اس پر امیت شاہ نے کہا کہ دہشت گردی جنگ کی ایک قسم ہےاس سے حکمت و فراست سے نمٹنا ہوگا۔