Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالوں کے ذریعے وٹامن ڈی کی مقدار معلوم کی جا سکتی ہے ؟

تحقیق سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ جسم میں وٹامن ڈی کی مقدار کو انسانی بالوں کے ذریعے معلوم کیا جاسکتا ہے۔ دنیا بھر میں کروڑوں افراد وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہیں۔ وٹامن ڈی کی کمی ڈپریشن ، امراض قلب ، انفلامیشن ، ذیابیطس اور کینسر جیسے موذی امراض کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔ عام طور پر خون کے ٹیسٹ کے ذریعے جسم میں وٹامن ڈی کی مقدار کو معلوم کیا جاتا ہے البتہ اب تحقیقات یہ کہتی ہیں کہ بال بھی وٹامن ڈی کی مقدار جاننے کا ذریعہ ہیں۔ عام طور پر ایک ماہ میں ایک سنٹی میٹر بالوں کی نشوونما ہوتی ہے اور کئی ماہ تک بالوں کی نشوونما کو جانچتے ہوئے ان میں وٹامن ڈی کا اسٹیٹس جانا جا سکتا ہے جو مختلف اوقات میں وٹامن ڈی کے لیول میں آنے والی تبدیلیوں کو ظاہر کرتا ہے۔ اس تحقیق کے مطابق بالوں کی نشوونما کے دوران وٹامن ڈی مستقل بالوں میں شامل ہوتا رہتا ہے اور بالوں کی نشوونما میں مدد دیتا ہے۔ جب خون میں وٹامن ڈی کی مقدار زیادہ ہو تو یہ بالوں میں بھی زیادہ مقدار میں جذب ہوتا ہے اور خون میں اس کی مقدار کم ہونے کی صورت میں بالوں میں بھی اس کی مقدار میں کمی آجاتی ہے۔ بالوں کی رنگت اور گھنا پن بھی وٹامن ڈی کے لیول کی نشاندہی کرتا ہے۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں