اگر بے خوابی کی شکایت ہو تو 20 گرام مغز کدو میں مصری ملاکر رات کو کھائیں تو بے خوابی کا عارضہ ختم ہوجائے گا۔
بچے کو سینے کا درد یا سردی ہو جائے تو10 گرام میتھی تھوڑے سے پانی میں جوش دے لیں۔ اسے چھان کر 10 گرام شہد ملا لیں۔ یہ سینے کے درد کےلئے بے حد مفید دوا ہے۔
مولی کے پتے لیں اور ان کا 3 چھٹانک پانی نکال لیں۔ دونوں کو اس قدر پکائیں کہ وہ جل جائے۔ اسے نیم گرم کان میں ڈالیں۔ کان کا درد اور ورم فوراً ختم ہوجائے گا۔
انڈے کی سفیدی اور روغن گل ہم وزن ملا کر کان میں ڈالنے سے بہرہ پن ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
دانت کا درد دور کرنے کےلئے ایک گلاس نیم گرم پانی میں چٹکی بھر نمک اور ایک کھانے کا چمچ گنے کا سرکہ ڈال کر دن میں کم از کم دو مرتبہ اچھی طرح کلی کریں دانت کا درد جاتا رہے گا۔