ریاض۔۔۔ ریاض پولیس کے ترجمان شاکر التویجری نے بتایا ہے کہ دارالحکومت کے ایک ریستوران میں ایک خاتون کے ساتھ بے ہودہ حرکت کرنے والے مقامی شہری کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک مقامی شہری ریاض کے ایک ریستوران میں ایک خاتون کے ساتھ نازیبا حرکتیں کررہا ہے۔ ناظرین نے اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ ریاض پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کرنے والا مقامی شہری ہے ، عمر کے تیسرے حصے میں ہے۔ تلاش کرکے گرفتار کرلیاگیا۔ اس کے خلاف قانونی کارروائی کے بعد نشان عبرت بنایا جائے گا۔