دبئی پولیس کے زیر اہتمام پاکستانی کمیونٹی کے لئے آگاہی سیمینار
جمعرات 28 فروری 2019 3:00
ابو روہان۔ دبئی
دبئی پولیس کے زیرِ اہتمام پاکستان قونصلیٹ دبئی کے تعاون سے دبئی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے مقامی ہوٹل میں کرائمز کی روک تھام اور اُن سے بچنے کے لیے آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔ تقریب میں قونصلر جنرل احمدامجد علی‘ بریگیڈیرمحمدالمہیری‘ سی آئی ڈی چیف دبئی پولیس‘ لیفٹیننٹ خالدمحمود انچارج کرائم سیلSPSاسمارٹ پولیس اسٹیشن‘ لیفٹیننٹ غالب محمد‘خلیفہ علی‘ خلیل حسن‘ حادف ولید‘عبداﷲ جمعہ‘پاسپورٹ قونصلر‘ شیخ الوہاب‘کمرشل قونصلر ڈاکٹر ناصر خان‘ قونصلر خرم‘ پریس قونصلر عاشق حسین‘ ویلفیئر قونصلر صولت ثاقب‘ عاصمہ علی اعوان‘ صدرپاکستان برنس کونسل اقبال داود‘شبیر مرچنٹ‘اسماعیل مغل‘آصف‘ انجینئر جاوید‘ثاقب نثار راس الخیمہ سینٹر‘ عبدالوحید پال‘راجہ خیام الحق‘پی ٹی آئی رہنما‘ ڈاکٹر اکرم اورخواتین وحضرات نے شرکت کی۔ مقررین نے کرائمز سے متعلق دبئی گورنمنٹ کی طرف سے دی گئی رعایت اور تفاصیل سے آگاہ کیا۔ بچوں کو کرائمز اورمسائل سے کیسے دور رکھا جائے ۔ ٹریفک وائلیشن اورحادثات سے بچنا‘ گھروں کی حفاظت اور دیگر معاملات پر حاضرین کو بتایا اوراُن کے سوالات کے جوابات دئیے۔ قونصلیٹ دبئی کی پولیس سے مل کر جیلوں میں بند چھوٹے جرائم میں ملوث 960قیدیوں کی رہائی کے لیے کوششیں اور موجودہ پاکستانی حکومت کی دبئی کے اعلیٰ حکام سے اس معاملہ میں کاشوں کا ذکر کرتے ہوئے تفاصیل سے آگاہ کیا۔ تقریب میں مریم احسان‘ عاصمہ علی‘ فاطمہ ابراہیم اور خالد الحی نے بھی دبئی پولیس کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کی۔