دبئی:کراچی کنگز ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
جمعرات 28 فروری 2019 3:00
ابو روہان۔ دبئی
پاکستان بزنس کونسل دبئی کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں پاکستان سپر لیگ ایچ بی ایل ٹورنامنٹ میں شامل کراچی کنگز کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں پاکستانی کمیونٹی دبئی کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی کاروباری وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر کھلاڑیوں اور کاروباری شخصیات کو اعزازی شیلڈ اور انعامی چیکوں سے نوازا گیا۔ تقریب میں کمرشل کونسلر ڈاکٹر ناصر خان‘ پریس کونسلر عاشق حسین‘ سلمان اقبال‘ وسیم اکرم‘ اقبال داود‘ احمد شیخانی‘عثمان اقبال‘شبیر مرچنٹ‘آصف اقبال‘کامران ریاض‘ رئیس قریشی‘ سرفرازباجوہ‘محمود شیخانی‘ احمدامین رنگون والا‘ محمد گوڈیل‘جنید گوڈیل‘نفیس احمد اور دیگر خواتین وحضرات اور کراچی کنگز کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔