گولیار میں 6طلبہ اور 4ٹیچرز والا اسکول؟
جمعرات 28 فروری 2019 3:00
مدھیہ پردیش۔۔۔۔ 15لاکھ آبادی والے شہر میں ایسا سرکاری اسکول شاید ہی کہیں آپ نے دیکھا ہوگا جہاں 5ویں کلاس تک تعلیم دی جاتی ہواوروہاں صرف 6طلبہ کو پڑھانے کیلئے 4اساتذہ تعینات ہوں۔ایسا اسکول 1955سے ضلع گوالیار کے رمٹا پورا میں قائم ہے۔یہاں درجہ اول سے پنجم تک کیکلاسیں ایک ہال نما کمرے میں لگائی جاتی ہیں۔ تعلیمی ادارے کے کارکن سدھیر سپرا کا کہنا ہے آج کل علاقے کے بچوں کی اکثریت نجی اسکولوں میں پڑھنے لگی جس کی وجہ سے ایجوکیشن افسراس پر توجہ نہیں دے رہے۔انہوں نے کہا کہ 6طلبہ پر مشتمل اس اسکول میں ایک سے زیادہ اساتذہ کا تقرر نہیں ہونا چاہئے ۔ سدھیر کا کہنا ہے کہ حکومت اس اسکول پر سالانہ 24لاکھ روپے خرچ کرتی ہے ۔ ضلع ایجوکیشن افسر ممتا چترویدی نے کہا کہ اسکول کے بارے میں جلد مکمل تحقیقات کرائی جائیگی۔