Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اقتصاد کی کامیابیاں

یکم مارچ2019جمعہ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبارالبلاد کا اداریہ نذر قارئین

    سعودی اقتصاد تمام پیداواری اور مالیاتی شعبوں میں تیز رفتار اور اونچی چھلانگ لگا رہا ہے۔سعودی قیادت کی اقتصادی پالیسی موثر نتائج کا باعث بن رہی ہے۔اسی ضمن میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اپریل کے مہینے میں مالیاتی کانفرنس کی سرپرستی کرینگے۔یہ کانفرنس سعودی وژن 2030کے تحت مملکت کے مالیاتی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے منعقد کی جارہی ہے۔ یہ ملکی اور علاقائی سطح پر مالیاتی امور کے شعبے کا انتہائی اہم واقعہ ثابت ہوگی۔ اس کا مقصد سعودی عرب کی مجموعی قومی پیداوار میں مالیاتی شعبے کی شراکت کی شرح کو بڑھانا ہے۔ اس کے تحت مالیاتی شعبے میں تنوع و استحکام لایا جائیگا اور ترقی یافتہ مالیاتی منڈی استوار کی جائیگی۔ کانفرنس کا ایجنڈا انتہائی اہم امور سے بھرا ہوا ہے۔ مملکت اور بیرونی دنیا کے مالیاتی و تجارتی امور کے ماہرین اور قائدین اس میں حصہ لیں گے۔ بڑی بڑی مشاورتی کمپنیاں دنیا بھر میں معروف مالیاتی خدمات فراہم کرنیوالے اداروں کے قائدین اس میں شرکت کرینگے۔
    سعودی دارالحکومت ریاض میں مذکورہ کانفرنس کا انعقاد اور خادم حرمین شریفین کی جانب سے اس کی سرپرستی ظاہر کرتی ہے کہ یہ کانفرنس غیر معمولی اہم ہے ، مختلف حوالوں سے بین الاقوامی اقتصاد میں سعودی عرب کے اثرات کو منعکس کریگی۔ سعودی عرب چونکہ مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑی مالیاتی منڈی ہے، اس حوالے سے بھی اس کے اپنے اثرات ہونگے۔سعودی عرب مالیاتی شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع کھولنے والا ملک بھی ہے۔ اس حوالے سے بھی علاقائی اور بین الاقوامی سطحوں پر کانفرنس موثر ثابت ہوگی۔

شیئر: