ریاض۔۔۔ سعودی عرب نے اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ کی شہریت ختم کردی۔ یہ اعلان محکمہ احوال مدنیہ نے جمعہ کو جاری کیا ہے۔ یہ محکمہ سعودی وزارت داخلہ کے ماتحت ہے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ حمزہ کی شہریت ساقط کرنے کا شاہی فرمان (15690 ، 21ربیع الاول 1440ھ ) کو جاری ہوا تھا۔ یہ ام القریٰ سرکاری گزٹ کے ریکارڈ پر بھی جاری کردیا گیا۔ دریں اثناءامریکی دفتر خارجہ نے حمزہ کی گرفتاری میں معاون معلومات فراہم کرنے والے کیلئے 10لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔ امریکی دفتر خارجہ کا کہناہے کہ حمزہ بن لادن القاعدہ تنظیم کا اہم لیڈر ہے اور امریکہ کو اسکی بابت معلومات مطلو ب ہیں۔ وہ کہاں ہے او رکیا کررہا ہے اس حوالے سے جو شخص بھی اطلاعات فراہم کریگا اسے10لاکھ ڈالر بطور انعام دیئے جائیں گے۔