Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حافلہ والوں کو 60ہزار کی پیشکش

طائف۔۔۔۔ایوان شاہی نے ”حافلہ“کے مالکان کو 60ہزار ریال معاوضے کی پیشکش کردی۔ المدینہ اخبار نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں مقامی باشندے سعودیوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ”خط البلدہ“یا ”حافلہ “کے نام سے کوسٹربس سفر سروس جو فراہم کررہے تھے انہیں کوسٹر بسوں سے بے نیاز ہونے کیلئے 6راستوں میں سے کسی ایک کے انتخاب کا اختیار دیا گیا ہے۔ ان میں سے ایک یہ کہ وہ 60ہزار ریال معاوضہ لیکر کوسٹر بس محکمہ ٹریفک کے حوالے کردیں ، وہ اپنی بس تشلیح کے ہاتھوں فروخت کردیں، وہ اسے مملکت سے کسی بھی ملک برآمد کردیں، مالکان کو ان میں سے کسی ایک راستے کا انتخاب 90روز کے اندر کرنا ہوگا۔ ایسا نہ کرنے پر ان کی کوسٹر بس محکمہ ٹریفک اپنے قبضے میں کرلیگااور اس وقت تک اپنے پاس رکھا جائیگا تاوقتیکہ مالک مبینہ راستوں میں سے کسی ایک کا انتخاب نہ کرلے۔

شیئر: