کویت ۔۔۔ کویت سے ملنے والی اطلاعات سے پتہ چلا ہے کہ ایک سعودی شہری سیاحت کیلئے کویت گیا ہوا تھا۔ ہوٹل میں اقامت پذیر تھا۔ وہاں سے نکل کر کسی کام سے باہر جارہا تھا اچانک ایک شخص اسکے پاس آیا اور اس نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا۔گرفتاری کی دھمکی دی۔ سعودی شہری گھبرا گیا اور اس نے اے ٹی ایم پہنچ کر 800کویتی دینار نکال کر اس کے حوالے کردیئے۔ کویتی نے اسکا تذکرہ اپنے احباب سے کیا تو انہوں نے اسے رپورٹ درج کرانے کی ترغیب دی جس پر وہ پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔ کویتی پولیس نے واردات کرنے والے کے تعاقب اور سعودی کو انصاف دلانے کا اطمینان دلایا ہے