Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

12سالہ لڑکے نے ایٹمی ری ایکٹر تیار کرلیا

میمفس۔۔۔ آپ کو شاید یقین نہ آئے اور یقین نہ آنے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ بہت سے کارنامے سن و سال کے حوالے سے دیکھے اور پرکھے جاتے ہیں۔ بڑے کارناموں کیلئے انسان کا بالغ اور سمجھدار ہونا ضروری سمجھا جاتا ہے مگر یہاں رہنے والے ایک عبقری لڑکے نے ان سارے کلیوں کو غلط ثابت کردیا ہے۔ 12سالہ حیرت انگیز لڑکے جیکسن اوسفالٹ نے اپنے گھر میں ہی ایک ایٹمی ری ایکٹر تیار کرلیا ہے او راس کی تیاری میں ایک ایسے ایٹمک فیوژن کا تجربہ بھی کیا جو باقاعدہ کام کرتا ہے اور اس باکمال لڑکے نے حیرت انگیز کارنامہ انجام دینے کیلئے محض 10ہزار ڈالر خرچ کئے اورلیباریٹری کے طور پر اپنے گھر کا ایک کمرہ استعمال کیا۔ پہلے تو اس کے دعوے پر شکوک و شبہات کا اظہار ہوا مگر شوقیہ ماہرین طبیعات کی ایک ٹیم نے جب آن لائن اس کی کارکردگی اور تجربے کا تجزیہ کرنے کے بعداس کی توثیق کردی ہے اور کہا ہے کہ یہ ایک مستند کارنامہ ہے۔ اس حوالے سے یہ کہا جاسکتا ہے کہ جیکسن دنیا کا سب سے کم عمر لڑکا ہے جس نے یہ عظیم الشان کارنامہ انجام دیا ہے۔ لڑکے کا تیار کردہ ری ایکٹر پوری طاقت سے ذرات کو اس قدر توڑ دیتا ہے کہ اسے دوسرے تجرباتی مقاصد میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 
 

شیئر: