روبوٹس کیلئے خاص قسم کی جلد تیار
نارتھ کیرولینا۔۔۔ امریکی انجینیئروں نے روبوٹس کیلئے خاص قسم کی جلد تیار کرلی ہے اور یہ شاندار کارنامہ نارتھ کیرولینا اسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں اور انجینیئروں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ اسکی تیاری میں ایسے فائبر استعمال ہوئے ہیں جن میں گیلیم نامی دھات کو پھیلنے اور سکڑنے والے پولیمر کی مدد سے تیار کیا گیا ہے اور بڑی حد تک انسانی جلد سے مشابہت رکھنے والی یہ جلد پیکر کو مضبوط بناتی ہے اور اس کی مدد سے ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کو بھی جوڑا جاسکتا ہے۔ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ ا س جلد کی مدد سے روبوٹس کو زیادہ نرم وگداز بنایا جاسکے گا۔ پیکنگ میٹریل کے طور پربھی اسے استعمال کیا جاسکے گا اور کچھ عرصے بعد ٹیکسٹائل انڈسٹری میں بھی اسکا استعمال عام ہوجائیگا۔ اسے تیار کرنے والوں کا کہناہے کہ یہ جلد میں ملفوف ہوجانے کے باوجود اگر روبوٹ میں شکست و ریخت کا کوئی عمل شروع ہوجائے تو بھی جلد پر کوئی اثر نہیں ہوگا کیونکہ یہ جلد اتنی مضبوط اور کارگر ہوگی کہ سارے مسائل کو خود درست کرسکتی ہے۔ جس پیکر یا جلد کی جملہ خرابیوں کو دور کرنے کیلئے اس میں وہ تمام چیزیں رکھ دی گئی ہیں جو اسے سنبھالا دے سکتی ہیں اور زیادہ ٹوٹ پھوٹ سے بچا سکتی ہیں۔اس جلد کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ وہ توانائی کا کسب کرنے کے علاوہ اسے سنبھال بھی سکتی ہے۔مستقبل میں اس سے تیار کردہ کپڑے سالہا سال تک چل سکیں گے او رانکا نہ تو رنگ خراب ہوگااور نہ ہی یہ پھٹیں گے۔