Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنٹرول لائن پرفائرنگ،پاک فوج کے 2جوان شہید

 
راولپنڈی... کنٹرو ل لائن پر ہندوستانی فوج کی طرف سے سیز فائر کی خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں۔ نکیال سیکٹر میں شہری آبادی پرفائرنگ کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے ہندوستانی پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا ۔فائرنگ کے تبادلہ میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے ۔ آئی ایس پی آرکے مطابق شہداءمیں حوالدار عبدالرب اورنائیک خرم شامل ہیں۔پاک فوج کی جانب سے موثر جوابی کارروائی میں ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکتوں اورپوسٹوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہندوستانی فوج نے کنٹرول لائن پر وقفے وقفے سے فائرنگ کی۔ہاٹ ا سپرنگ، تتہ پانی اورجندروٹ سیکٹر میں جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایاگیا۔ مزید2شہری جاں بحق اورخاتون سمیت2 شہری زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو کوٹلی اسپتال منتقل کردیا گیا۔پاک فوج نے ہندوستانی پوسٹوں کو نشانہ بناتے ہوئے منہ توڑ جواب دیا۔ پاک فضائیہ اورپاک بحریہ بھی بدستورالرٹ اورچوکنا ہے۔دریں اثناءہندوستانی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں الزام لگایا گیا کہ کنٹرول لائن کے نوشہرہ سیکٹر میں پاکستانی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ہندوستانی فوج نے اس کا جواب دیا ۔گزشتہ روز پونچھ سیکٹر میں فائرنگ سے ایک خاندان کے 3 افراد ہلاک ہوئے۔ ان میں2بچے اور ایک خاتون شامل ہیں ۔

شیئر: