82 فیصد افراد ورزش سے دور ہیں، سروے
سعودی عرب میں ہونے والے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ 82 فیصد شہری و غیر ملکی کسی قسم کی ورزش نہیں کرتے ۔ متعلقہ ادارے کے مطابق 17.40 فیصد افراد ایسے ہیں جو ہفتہ میں 150 منٹ ورزش کا اہتمام کرتے ہیں۔ ان میں 10.14 فیصد سعودی ہیں جبکہ بقیہ غیر ملکی ہیں۔ سروے میں بتایا گیا کہ ورزش کے عادی سعودی شہریوں میں 2.94 فیصد خواتین ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم شہریوں اور غیر ملکیوں کی بڑی تعداد کسی بھی قسم کی ورزش میں حصہ نہیں لیتی۔ ورزش نہ کرنے کا عام رجحان ہے جس سے معاشرے میں مٹاپا اور دیگر بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ بچوں میں اسمارٹ فونز اور ویڈیو گیمز کے بے تحاشہ استعمال کے باعث سستی اور کاہلی پیدا ہوگئی ہے۔ جو بچوں میں مٹاپا اور دیگر خطرناک بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔