ابوظبی ۔۔۔ اسلامی تعاون تنظیم( او آئی سی) نے مشرق قریب میں پناہ گزینوں کے روزگا رکیلئے قائم اقوام متحدہ کی عالمی ایجنسی اونروا کو مطلوبہ فنڈ فراہم کرنے کیلئے وقف فنڈ قائم کرنے کی منظوری دیدی۔ متحدہ عرب امارات میں او آئی سی کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر مسلم وزرائے خارجہ کے اجلاس میں مذکورہ فیصلہ کیا گیا۔