لوگوں کو بے وقوف بنانے کیلئے بریڈلی سے محبت کرتی ہوں،لیڈی گاگا
لیڈی گاگا نے واضح کیا ہے کہ وہ مداحوں اور عام لوگوں کو بے وقوف بنانے کے لئے بریڈلی کوپر سے اس قدر محبت کرنے کی اداکاری کرتی ہیں کہ لوگوں کومحسوس ہوتا ہے کہ ہمارے درمیان سچ مچ بے حد محبت ہے۔گلوکارہ نے کہا کہ وہ بریڈلی کوپر سے محبت نہیں بلکہ پیار کا ڈرامہ کرتی ہیں تاکہ ان کی اداکاری کو سراہا جائے۔خیال رہے کہ حال ہی میں ٹوٹنے والی منگنی سے قبل بھی لیڈی گاگا کی ایک منگنی 2016 میں ختم ہوئی تھی۔لیڈی گاگا نے پہلی منگنی اداکار و گلوکار 37 سالہ ٹیلر کنی کے ساتھ کی تھی۔ان دونوں کے درمیان 2011 میں تعلقات استوار ہوئے اور دونوں نے فروری 2015 میں منگنی بھی کرلی تھی اور جلد شادی کا ارادہ بھی کیا تھاتاہم دونوں نے جولائی 2016 میں منگنی ختم کردی تھی۔لیڈی گاگا نے دوسری منگنی ٹیلنٹ ایجنٹ 49 سالہ کرسٹیئن کرنیو سے اکتوبر 2018 میں کی تھی، تاہم ان دونوں کا رشتہ چند ماہ ہی چل سکا اور رواں ماہ ان کی منگنی ختم ہونے کی تصدیق ہو گئی۔لیڈی گاگا کی دوسری منگنی ختم ہونے کے بعد ان کے اور اداکار بریڈلی کوپر کے تعلقات کی خبریں سامنے آئیں۔بریڈلی کوپر بھی عمر میں لیڈی گاگا سے 11 سال بڑے ہیں۔