Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیتو سنگھ سہیلی کی طرح ہیں،عالیہ بھٹ

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور اپنے تعلقات کے حوالے سے زیادہ گفتگو نہیں کرتے لیکن پھر بھی ان کے چرچے زبان زد عام ہیں۔ ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے رنبیر اور ان کے اہلخانہ کے حوالے سے بتایا کہ وہ ان لوگوں کی کمپنی بہت انجوائے کرتی ہیں۔  رنبیر کی والدہ نیتو سنگھ ایک سہیلی کی طرح ہیں جبکہ رشی کپور کا اپنا ایک دلچسپ انداز ہے، جو بہت محظوظ کرتا ہے۔جب عالیہ سے رنبیر کپور کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے رنبیر جیسا بہترین اور حقیقی اداکار نہیں دیکھا۔ یہ میں اس لیے نہیں کہہ رہی کیونکہ مجھے وہ پسند ہیں بلکہ ان کی شخصیت اور اداکاری سے ہر کوئی متاثر ہے۔ وہ بہت نرم مزاج اور بے فکر رہتے ہیں لیکن جب سیٹ پر ہوتے ہیں تو ان کی تمام تر توجہ کام پر ہوتی ہے اور اس کے علاوہ وہ کہیں اور دھیان نہیں دیتے۔عالیہ نے کہاکہ مجھے عام طور پر اپنے ڈائیلاگز جلدی یاد ہوجاتے ہیں اور میں پرفارمنس دیتے ہوئے اپنی لائنز نہیں بھولتی لیکن جب میں رنبیر کو دیکھتی ہوں تو اس وقت میں اپنے ڈائیلاگز بھول جاتی ہوں کیونکہ رنبیر جب بھی کوئی تاثر دیتے ہیں تو میں انہیں دیکھتی رہ جاتی ہوں، ان کی آنکھوں میں بہت سچائی اور سادگی ہے۔
 

شیئر: