Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمن سفیر نے ریٹائرمنٹ کی منصوبہ بندی شروع کردی

اسلام آباد...پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کرنے والے جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے واپسی کی تیاری شروع کردی۔مارٹن کوبلر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں جلد ریٹائرمنٹ کی خبر دی ۔ جرمن سفیر نے لودھراں کے قریب حلوائی کی دکان سے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں حلوہ بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مارٹن کوبلر نے کہا کہ خود کو افسردہ محسوس کررہا ہوں کیونکہ جلد ریٹائر ہونے والا ہوں۔ آپ کا کیا خیال ہے کیوں نہ ریٹائرمنٹ کے بعد کسی متبادل کام کے لئے منصوبہ بندی کروں اور حلوہ بنانے میں مددکروں ؟۔جرمن سفیر کی ٹوئٹ کے بعد پاکستانی مداحوں نے مارٹن کوبلر کی ریٹائرمنٹ کی خبر کو مایوس کن قرار دیا اور کہا کہ وہ انہیں پاکستان میں ہی دیکھنا چاہتے ہیں۔محمد حسن کہا کہ سر پاکستانی قوم آپ کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ جب دنیا پاکستان کو دہشت گرد کہہ رہی تھی تو آپ نے دنیا کو پاکستان کا مثبت چہرہ دکھایا۔ ہم آپ کو بہت یاد رکھیں گے۔ 22 کروڑ پاکستانی عوام آپ سے ہمیشہ پیار کرتے رہیں گے۔

شیئر: