Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش نے میانمار کے فوجی کو واپس بھیج دیا

ڈھاکا ۔۔۔ بنگلہ دیش نے اتوار کومیانمارکے ایک فوجی کو 2ماہ سے زائد عرصہ بعد واپس بھیج دیا جو غلطی سے سرحد پار کرکے مسلم اکثریتی ملک میں ایک جنگل میں پہنچ گیا تھا ۔ بریگیڈیر جنرل ساجدالرحمان نے بتایا کہ میانمار کے30سالہ فوجی کو بنگلہ دیشی سیکیورٹی فورسز نے 24جنوری کو جوبی قصبہ نیخونگ چاری کے نزدیک گرفتار کیا تھا ۔ بارڈر گارڈ کے علاقائی کمانڈر رحمان نے بتایا کہ وہ سرحد پار کرکے آیا تھا اور ایک جنگل میں ملا تھا ۔ فلیگ میٹنگ کے ذریعے اسے میانمار بارڈر پولیس کے حوالے کردیا ۔ رواں ہفتے بنگلہ دیش نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ وہ میانمار سے مزید پناہ گزینوں کو قبول کرنے کے قابل نہیں ۔ 
 

شیئر: