Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھروں میں اسموک ڈیڈیکٹر لگائیں، شہری دفاع

ریاض۔۔۔ محکمہ شہری دفاع نے تاکید کی ہے کہ سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی اپنے اہل و عیال کے تحفظ کی خاطر گھروں میں ” اسموک ڈیڈیکٹر“لگانے کا اہتمام کریں۔ یہ اپیل شہری دفاع کے عالمی دن کے موقع پر کی گئی ہے۔ محکمہ نے ٹوئٹر کے اپنے بیان میں تحریر کیا ہے کہ دھویں کی نشاندہی کرنے والا آلہ آپ کی سلامتی کا ضامن ہے۔ گھر میں دھواں اٹھتے ہی اس سے انتباہی الارم بج اٹھتا ہے جس سے گھر والے چوکنا ہوجاتے ہیں۔ اس کی بدولت جانی نقصان نہ ہونے کے برابر ہوجاتا ہے۔ محکمہ شہری دفاع کے نظام کے بموجب ہر لفٹ میں ایک یا اس سے زیادہ مذکورہ آلہ نصب کرنا ضروری ہے۔ 28 میٹر سے اونچی ہر عمارت میں لفٹ کی تنصیب بھی لازمی کردی گئی ہے۔ 
 

شیئر: