Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں میوزک انسٹی ٹیوٹ کے قیام کا منصوبہ

ریاض۔۔۔ تفریح بورڈ نے اپنے چیئرمین ترکی آل الشیخ کی سرپرستی میں سعودی عرب کے معروف فنکار ابوبکر سالم بلفقیہ کی یاد میں عظیم الشان پروگرام کنگ فہد کلچرل سینٹر میں منعقد کیا۔ اس موقع پر ترکی آل الشیخ نے کہا کہ سعودی عرب میں پہلے میوزک انسٹی ٹیوٹ کے قیام کےلئے جنرل اتھارٹی برائے ثقافت لائسنس کے اجراءکا کام کررہی ہے۔ تقریب میں سعودی عرب ، خلیجی ممالک اور عرب کے ممتاز فنکاروں نے شرکت کی جن میں عبادی الجوہر، عبد الرب ادریس، عبد اللہ الرویشد، عبد المجید عبد اللہ، رابح صقر، نبیل شعیل، راشد الماجد، ماجد المہندس، احمد فتحی، اصیل ابوبکر، علی بن محمد، مطرف المطرف، فواد عبد الواحد اور دیگر شامل تھے۔ تفریحی بورڈ کے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر تقریب کی تصاویر جاری کی گئیں ۔ پروگرام میں متوفی فنکار ابوبکر سالم بلفقیہ کی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا گیا۔ تقریب میں ہولوگرام ٹیکنالوجی سے ابوبکر بلفقیہ کے متعدد گانے سنائے گئے۔ تقریب ”ابواصیل سے محبت کا اظہار“ کے عنوان سے منعقد کی گئی۔ گزشتہ60سال تک ابوبکر سالم بلفقیہ نے سعودی عرب اور عرب گائیگی میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔
 
 

شیئر: