ریاض۔۔۔ شاہ عبدالعزیز اونٹوں کے میلے میں پہلی مرتبہ بل فائٹنگ کا پروگرام بھی شروع کردیا گیا۔ یہ مملکت ہی نہیں مشرق وسطیٰ میں پہلی مرتبہ ہورہا ہے۔ اس کی بدولت اونٹ میلے کو عالمی شہرت حاصل ہوگئی۔ امریکی بل فائٹر ز کا گروپ 150 بیلوں کے ساتھ مملکت پہنچ گیا۔ بل فائٹنگ کا سنتے ہی میلے کے ٹکٹوں کی مانگ میں یکدم اضافہ ہوگیا۔ یہ شو روزانہ رات 8 بجے سے 9 بجے تک ہوتا رہے گا۔ پوری دنیا میں اسے انتہائی مشکل کھیل مانا جاتا ہے۔ امریکی ٹیم پہلی بار ملک سے باہر اس شو کا اہتمام کررہی ہے۔ شو دیکھنے کیلئے خلیجی ممالک کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک کے شائقین پہنچ رہے ہیں۔ سعودی اور مقیم غیر ملکی بھی اس میں بڑی دلچسپی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔