Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انوکھی دوستی: پولیس اہلکار کی موت کے بعد اونٹ نے کھانا پینا چھوڑ دیا

کچھ ۔۔۔گجرات کے ضلع کچھ میں انسانوں اور جانوروں کے درمیان اپنائیت اور محبت کی مثال اس وقت سامنے آئی جب جھکؤ پولیس اسٹیشن میں تعینات سب انسپکٹر شیورا ج گودھوی اونٹ کے ذریعے علاقے میں گشت کررہے تھے  کہ دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ ان کی موت کے بعد پولیس اسٹیشن میں تعینات اونٹ نے کھانا پینا چھوڑدیا۔بتایا جارہا ہے کہ شیوراج ہی اس اونٹ کی دیکھ بھال اور کھانے پینے کا بندوبست کیا کرتے تھے۔ان کی موت کے بعد اونٹ کسی دوسرے کے ہاتھ سے چارہ نہیں کھارہا ۔جھکؤ تھانے کے انسپکٹروی کے کانت نے بتایا کہ شیو راج سنگودی گاؤں کے رہنے والے تھے ۔ وہ طویل عرصے سے جھکؤ پولیس اسٹیشن میں تعینات تھے۔وہ روزانہ اپنے اونٹ پر سوار ہوکر علاقے میں گشت کیلئے جایا کرتے تھے۔گزشتہ 24جنوری کوجب اونٹ پر سوار ہوکر گشت پر نکلے تھے کہ راستے میں اچانک غش کھاکر گرپڑے انہیں فوراً کوٹھارا میں واقع اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم راستے میں ہی دم توڑ گئے۔انسپکٹر نے بتایا کہ اونٹدن بہ دن لاغر ہوتا جارہا ہے۔ مویشی کے ڈاکٹروں اور ماہرین کی مدد سے چارہ کھلانے اوراس کی حالت بحال کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -وزیر اعظم نے رافیل کوہندوستانی فضائیہ کےحوالے کیوں نہیں کیا؟، مایاوتی

شیئر: