Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مریضوں کے حقوق

ریاض۔۔۔ وزارت صحت نے تاکید کی ہے کہ شفاءخانوں اور پولی کلینکس میں صاف ستھرے جراثیم کش طبی آلات کا استعمال مریضوں کا حق ہے۔ وزارت نے ٹوئٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں تحریر کیا کہ مریض کو جس قدر صفائی درکار ہو اس کا اہتمام پولی کلینک کی ذمہ داری ہے۔ وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ طبی عملے کی غلطیوں کو کنٹرول کرنا انتہائی ضروری ہے۔ دنیا بھر میں سالانہ 26 لاکھ افراد طبی عملے کی غلطیوں کے نتیجے میں موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ 
 

شیئر: