Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خروج و عودہ کے اجراءکے بعد مدت میں تبدیلی ممکن نہیں ، جوازات

 ویزے کی مقررہ فیس جمع کرانے سے قبل مدت میں تبدیلی ممکن ہے
جدہ ( ارسلان ہاشمی ) محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن” جوازات“ کا کہنا ہے کہ خروج و عوہ ویزہ جاری کرانے کے بعد اسکی مدت میں توسیع ممکن نہیں ۔ جوازات کے ترجمان نے خروج و عودہ کی مدت میں توسیع کے حوالے سے کئے گئے استفسار پر کہا کہ ویزے کی مقررہ فیس جمع کرانے سے قبل مدت میں تبدیلی ممکن ہے تاہم اگر فیس ادا کر دی جائے اور اس پر سفرنہیں کیا گیا ہو تو یہ ممکن ہو گا کہ سابق ویزہ کینسل کرکے دوسرا ویزہ مطلوبہ مدت کا جاری کیا جاسکتا ہے تاہم سابقہ ویزے کی جمع شدہ فیس درخواست گزار کو واپس نہیں لوٹائی جائے گی ۔ دوسرے ایگزٹ ری انٹری ” خروج و عودہ“ ویزے کےلئے نئی فیس جمع کرانا لازمی ہو گا ۔ واضح رہے محکمہ جوازات کے قانون کے مطابق مقررہ خدمات کےلئے جمع شدہ فیس اس وقت تک ری فنڈ کرا سکتے ہیں جب تک مقررہ خدمت حاصل نہ کی گئی ہو۔ خدمات حاصل کرنے کے بعد جب درخواست گزار کے اکاﺅنٹ سے فیس جوازات کے اکاﺅنٹ میں منتقل ہو جائے اور اس کے مقابل مطلوبہ خدمت جاری کر دی گئی ہو تو فیس واپس نہیں ہو سکتی ۔

شیئر: