ملائی بوٹی سینڈوچ بنانے کی ترکیب
اجزاء :
چکن بوٹی۔ آدھا کلو
مکھن۔ایک پیکٹ
پودینہ۔ایک گٹھی باریک کٹا ہوا
ڈبل روٹی۔ ایک عدد
پیاز۔دو عدد لچھے دار
لیموں۔دو عدد
ہری مرچ۔ چار عدد باریک کٹی ہوئی
تازہ گرم دودھ۔ آدھی پیالی
کالی مرچ۔ایک چائے کا چمچ ک±ٹی ہوئی
ادرک کا پیسٹ۔ایک کھانے کا چمچ
تندوری مصالحہ۔دو کھانے کے چمچ
تیل۔ دو کھانے کے چمچ
فریش کریم۔ تین کھانے کے چمچ
مایونیز۔ حسب ضرورت
نمک۔حسب ذائقہ
ترکیب۔
لچھے میں کٹی پیاز دھوکر نمک کے پانی میں دو منٹ کے لیے ڈال کر نکالیں۔پھر ان میں لیموں کا رس، نمک، باریک کٹا پودینہ اور باریک کٹی ہری مرچ ملادیں۔اب چکن بوٹی میں ادرک کا پیسٹ اور نمک لگاکر ہلکا سا کچل لیں۔پھر تندوری مصالحہ، فریش کریم اور ک±ٹی کالی مرچ ملاکر 5منٹ کےلئے رکھ دیں۔اس کے بعد فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے چکن اسٹر فرائی کریں۔جب پانی خشک ہوجائے تو چکن کو ٹھنڈا کرکے باریک ٹکڑے کریں۔اب الگ پیالے میں مایونیز اور مکھن ملائیں۔پھر گرم دودھ شامل کرکے تین منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔اس کے بعد ایک ایک سلائس پر پہلے مایونیز اور مکھن لگائیں اور چکن پھیلاکر رکھیں۔اب تیار کی ہوئی تھوڑی سی پیاز ڈال کر اوپر دوسرا سلائس رکھیں اور کنارے کاٹ دیں۔دو ٹکڑے کرکے مزے دار سینڈوچز سرو کریں۔
٭٭٭٭ ٭٭