ریاض۔۔۔ چین کی کار ساز کمپنیاں سعودی عرب میں فیکٹریاں قائم کریں گی۔ چینی کمپنیوں کے عہدیدارو ں نے اس خواہش کا اظہار سعودی عہدیداروں سے کردیا۔ صنعتوں کے قومی پروگرام کے ڈپٹی چیئرمین عبداللہ الھزانی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب میں مسافر کاروں، ٹرکوں اور بسوں سے متعلق فیکٹریاں ڈالنے کیلئے چینیوں کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات شروع کردیئے گئے۔ مملکت میں گاڑیوں کے فاضل پرزے بھی تیار کئے جائیں گے۔ مذاکرات کی شروعات سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ چین کے موقع پر ہوئی تھی۔ اس شعبہ میں 4 تا 5 ارب ریال کا سرمایہ لگایا جائے گا۔ ابتدائی مطالعات کے مطابق فاضل پرزوں کے 18 منصوبے شروع کئے جاسکتے ہیں۔