Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان سے روسی وزیر خارجہ کی ملاقات

ریاض۔۔۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے منگل کو ریاض کے قصر یمامہ میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لیپروف نے ملاقات کی۔ انہوں نے روسی صدر پوٹین کی جانب سے خادم حرمین شریفین کو خیر سگالی کا پیغام پیش کیا۔ شاہ سلمان نے روسی صدر کے لئے خیر سگالی کا جوابی پیغام ان کے حوالے کیا۔ اس موقع پر سعودی عرب اور روس کے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں اور دونوں دوست ملکوں کے درمیان تعاون کی نئی جہتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں علاقائی اور عالمی حالات حاضرہ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود، وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد العیبان ،وزیر خارجہ ڈاکٹر ابراہیم العساف، وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیراور خادم حرمین شریفین کے معاون نجی سیکریٹری تمیم بن عبدالعزیز بھی موجود تھے جبکہ روس کی جانب سے صدر پوٹین کے ایلچی برائے مشرق وسطیٰ، مملکت میں متعین روسی سفیر، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لئے روس کے ڈائریکٹر اور روسی خارجہ پالیسی کی منصوبہ سازی کے ڈائریکٹر سمیت متعدد عہدیدار موجود تھے۔ اس سے قبل روسی وزیر خارجہ نے سعودی وزیر خارجہ ابراہیم العساف اور وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر سے بھی ملاقاتیں کی تھی۔ 
 

شیئر: