Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلش تعلیم کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا،افتخارٹھاکر

فلم ،ٹی وی اور اسٹیج کے ناموراداکار افتخار ٹھاکرنے کہا ہے کہ علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے ۔ہمارے ملک میں زیادہ تر تین زبانوں میں تعلیم دی جاتی ہے جن میں انگلش،اردو اور عربی شامل ہیں آج کے دور میںانگلش تعلیم کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا اور زیادہ تر تعلیمی معلومات اسی زبان میں میسر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاہنہ نو میں ایک اسکول کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رنگا رنگ پروگرام نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ تقریب میں چوہدری ارشد گجر، وائس چیئرمین جاوید رحمانی ، مرزا شاہد بیگ،مرزا ابراربیگ ودیگر نے بھی خصوصی شرکت کی۔
 

شیئر: