مائیکرو سافٹ نے دنیا کا پرسکون کمرہ متعارف کرادیا
لندن ۔۔۔ مائیکرو سافٹ والوں نے برسوں کی تحقیقی اور تجربات کے بعد دنیا کا سب سے خاموش، ساکت اور پرسکون کمرہ متعارف کرادیا۔ 15لاکھ ڈالر کی لاگت سے تیار کردہ یہ” چیمبر آف سائلنس“ (کمرہ سکوت) ہیڈ فونز میں ہونے والے انتہائی خفیف ارتعاش اور موز سے نکلنے والی آواز کو ٹیون کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ کمرہ سکوت انتہائی ساکت اور بے آواز کرہ ارض کا خاموش ترین گوشہ ہے۔ جسکے اندر ارتعاش کے کسب کیلئے کنکریٹ کی بنی ہوئی 6پرتیں موجود ہیں۔ اگر آپ واقعی دنیا کے شور و ہنگامے اور آواز ، صداﺅں سے تنگ آچکے ہیں تو یہ کمرہ یقینی طور پر آپ کے لئے کارآمد ثابت ہوسکتا ہے اور آپ کی خواہش پوری ہوسکتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مائیکرو سافٹ کا کہناہے کہ بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو کمرے کے اس انتہائی سکو ت کے متحمل نہیں ہوسکتے اور ا نکے لئے 45منٹ بھی اسکے اندر رہنا مشکل ہوگیا۔