ٹی ٹوئنٹی سیریز: انگلینڈ کی ویسٹ انڈیز میں پہلی فتح
گراس آئیلٹ:انگلینڈ نے 3میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں میزبان ویسٹ انڈیز کو 4وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کرلی ۔ فتح گر اننگز کھیلنے والے انگلش اوپنر اور وکٹ کیپر جونی بیئر اسٹو کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کربولنگ کرنے کا اعلان کیا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8وکٹوں پر160رنز بنائے ۔نکولس پوران58رنز کے ساتھ ٹاپ اسکوررہے جبکہ ڈیرن براوو نے28رنز بنائے۔ انگلینڈ کے بولر ٹام کرن نے 4اورکرس جارڈن نے2وکٹیں لیں۔ ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی 6وکٹیں گریں تاہم اوپنر جونی بیئر اسٹو نے 2چھکوں اور 9چوکوں کی مدد سے 68رنز بنا کر ہدف تک رسائی آسان بنائی جبکہ جوینلی نے30رنز کا اضافہ کیا۔شیلڈن کو ٹریل نے3انگلش کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا لیکن میزبان کپتان 6بولرز کی مدد حاصل کرنے کے باوجود انگلینڈ کو ہدف تک پہنچنے سے نہیں روک سکے۔ انگلینڈ نے 18.5اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں