ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز: انگلینڈ نے ہند کو 41رنز سے شکست دیدی
گوہاٹی:3 میچوں کی ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کی ویمنز ٹیم نے ہند کے خلاف41رنز سے فتح حاصل کر لی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے4وکٹوں کے نقصان پر160رنز بنائے تھے۔ ہندوستانی ویمنز ٹیم جوابی بیٹنگ میں6وکٹیں گنوا کر119رنز ہی بنا سکی۔ انگلینڈ کی جانب سے بولنگ میں کیتھرین برنٹ اورلنسی اسمتھ2،2وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئیں ۔ قبل ازیں ہند کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیمی بیمونٹ نے62،کپتان ہیتھر نائٹ نے40اور اوپنر ڈینیلی یاٹ نے35رنز بنا کر 160رنز کا ہدف تشکیل دینے میں مدد کی جس کا انگلش بولرز نے کامیابی سے دفاع کیا۔ہند کی طرف سے رادھا یادونے2وکٹیں لیں۔بیٹنگ میں شیکھا پانڈے اور دیپتی شرما ناقابل شکست 23اور22رنز بنانے کے باوجود ٹیم کو ہدف تک رسائی نہیں دلا سکیں۔انگلش بیٹر ٹیمی بیمونٹ کو عمدہ پرفارمنس پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں