جنوبی افریقی اداکار و میزبان ٹریور نوح نے پاک، ہند تنازعات کے متعلق بیان پر معافی مانگ لی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دونوں ممالک کے مابین کشیدگی کی فضا کو مزاح کے ذریعے بہتر بنانا چاہتے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقی کامیڈین، اداکار و میزبان ٹریور نوح کے پاکستان اور ہند کے مابین بڑھتے تنازعات پر بیان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نسلی امتیاز پر مبنی، ناپسندیدہ حرکت اور دقیانوسی انداز قرار دیا گیا۔ٹریور نے ٹویٹر پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ بطور کامیڈین میں نے کشیدہ فضاکا گمبھیر پن دور کرنے کیلئے یہ سب کیا تھالیکن میں معافی چاہتا ہوں کہ اس سے آپ کو اور دوسروں کو تکلیف پہنچی۔میرا آپ کو تکلیف پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔