برصغیر کے معروف شاعر ساحر لدھیانوی کی شاعری آج بھی مشہور ہے ۔حال میں ان کی حیات پر مبنی فلم بنانے کی خبریں سامنے آئی ہیں جس میں ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے اداکاری کرتے نظرآئیں گے۔ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں ابھیشیک ساحر لدھیانوی اور ایشوریہ شاعرہ امریتا پریتم کا مرکزی کردارنبھائیں گی۔