Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجزائر: فوج کا انتخابات کیلئے پرامن ماحول فراہم کرنے کا عزم

الجزائر۔۔۔ الجزیری افواج کے سربراہ احمد قاید صالح نے کہا ہے کہ الجزائر کی فوج اور سیکیورٹی ادارے آئندہ صدارتی انتخابات کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے سلسلے میں پرعزم ہیں۔ ملک میں اہم قومی انتخاب ہونے جارہا ہے۔ ماضی کی طرح نئے انتخابات میں بھی پرامن ماحول برقرار رکھا جائے گا۔ الجزائر میں 18 اپریل کو صدارتی انتخابات ہونگے۔ نائب وزیر دفاع نے کہا کہ الجزائر کی فوج کو امن و امان کی پیچیدگیوں کا ادراک ہے۔ انہیں اطراف کے ممالک کے حالات کا بھی علم ہے۔ ہمارے چاروں طرف کیا کچھ خطرات منڈلا رہے ہیں ان سے بھی ہم واقف ہیں۔ الجزائر کی فوج آئین اور قوانین کی پاسداری کیلئے پوری طرح بیدار ہے۔ انہوں نے عوام کو اطمینان دلایا کہ فوج کے حوالے سے یکسو رہیں۔ ان کا ملک اپنے عوام اور اپنی فوج کے حوالے سے مضبوط اور طاقتور ہے۔ ممکنہ خطرات سے نمٹا جائے گا۔ یہ بیان 24 گھنٹے کے دوران اپنی نوعیت کا دوسرا ہے۔ الجزائر بھر میں زبردست مظاہرے ہورہے ہیں۔ طلبہ، اساتذہ اور عام شہری بھی پانچویں بار صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کی نامزدگی کے خلاف ہے۔

شیئر: