Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زخمی جرمن خاتون ڈرائیور کی فارمولہ تھری ریس ٹریک پر واپسی

مونزا، اٹلی:چند ماہ قبل ریس کے دوران شدید زخمی ہو کر موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچنے والی18سالہ جرمن خاتون ڈرائیور صوفیہ فلرش ایک مرتبہ پھر ریس ٹریک پر واپس آگئی ہیں اور انہوں نے اٹلی میں فارمولا تھری کے آزمائشی مقابلے میں شرکت کی ہے۔ نومبر میں مکاو میں ہونے والی ریس کے دوران صوفیہ 172کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلاتے ہوئے خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی تھیں جس میں ان کی گردن اور ریڑھ کی ہڈی کو بھی سخت نقصان پہنچا تھا۔ صوفیہ کے کئی آپریشنز بھی ہوئے تاہم وہ فٹ ہونے میں کامیاب ہو گئیں اور اب ایک بار پھر مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے تیار ہیں۔ آزمائشی ریس کے بعد صوفیہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک مرتبہ پروفیشنل ڈرائیونگ سے لطف اندوز ہو نے پر بہت خوش ہیں اور پورے جوش جذبے کے ساتھ شرکت میں واپس آرہی ہیں۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے  واٹس ایپ گروپ " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: