وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا زبردست "چھکا"
ابوظبی: پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور معروف فاسٹ بولر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بالی وڈ ادکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے پاکستان مخالف بیانات دینے پر اسے کرارا جواب دے ڈالا۔ کنگنا رناوت نے پاک ہند کشیدگی کے تناظر میں کہا تھا کہ ہندکی اولین ترجیح پاکستان سے لڑنا ہے۔ انہیں ہندوستانی عوام کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اب کنگنا نے اپنی سالگرہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے 10روز تک خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس پر شنیرااکرم نے لکھا کہ صرف 10دن کیوں؟آپ جتنے دن چاہیں اتنے دن خاموش رہ سکتی ہیں۔شنیرا کے اس ٹوئٹ پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور لکھا کہ بھابی نے زبردست "چھکا " مارا ہے ۔ایک صارف نے کہا کہ شنیرا بھی اپنے شوہر کی طرح باونسر مارتی ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں