Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیل برآمدات میں سعودی عرب اول

ریاض۔۔۔۔سعودی عرب نے2018ء کے دوران سب سے زیادہ تیل برآمد کیا۔یومیہ اوسط 7.1ملین بیرل ریکارڈ کیا گیاجبکہ 2017ء کے دوران سعودی عرب نے 2.5ارب بیرل تیل برآمد کیا تھا، یومیہ اوسط6.97ملین بیرل تھا۔ الاقتصادیہ کے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی تیل برآمدات میں 2.4فیصد کا اضافہ ہوا۔سعودی عرب نے سب سے زیادہ تیل برآمد کرنیوالے ملک کی حیثیت سے اپنا ریکارڈ برقراررکھا۔ روس پر برتری رہی جس نے 2018کے دوران یومیہ 5.2ملین بیرل تیل برآمد کیا۔
مزید پڑھیں:-  - - - -قطر کو بڑے جیل خانے میں تبدیل کر دیا گیا، حکمراں خاندان کی بہو کا شکوہ

شیئر: