Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وائی فائی سگنل رینج بڑھانے کا طریقہ

گھروں اور دفتروں میں وائی فائی راوٹرز کی ضرورت اور اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا لیکن اکثر اوقات وائی فائی راﺅٹر کے سگنل کچھ خاص طاقتور نہیں ہوتے جبکہ زیادہ طاقتور وائی فائی راﺅٹر جیب پر بھاری پڑ تے ہیں۔ اس مسئلے کا حل امریکہ کے ماہرین نے پیش کیا ہے جو بہت ہی سادہ، انتہائی آسان اور بے حد کم خرچ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر وائی فائی راﺅٹر کے سگنل کمزور ہوں تو انہیں طاقتور اور مضبوط بنانے کےلئے راﺅٹر کے اینٹینا پر ایک عدد دھاتی فوائل مثلاً المونیم فوائل لپیٹ دیجیے۔ المونیم فوائل کے ذریعے وائی فائی سگنلز کی طاقت بڑھانے کا راز بہت ہی سادہ ہے۔ وائی فائی راﺅٹر سے نکلنے والے وائرلیس سگنل جب دھاتی فوائل میں پہنچتے ہیں تو اس میں الیکٹرومیگنیٹک ریزونینس کا عمل واقع ہوتا ہے جس کے نتیجے میں عام وائرلیس سگنل کی طاقت معمول سے کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔ بہترین نتائج حاصل کرنے کےلئے المونیم فوائل کی ”ٹوپی“ لہریے دار ہونی چاہیے۔
 

شیئر: