بحر احمر میں گیس کے بھاری ذخائر دریافت
ریاض۔۔۔۔وزیر توانائی صنعت و معدنیات خالد الفالح نے اعلان کیا ہے کہ بحر احمر میں گیس کے بھاری ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ حوصلہ افزا ہیں۔ وہ راس الخیر میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آرامکو 10تا15برس کے دوران دنیا بھر میں سب سے زیادہ گیس پیدا کرنیوالی 5بڑی کمپنیوں میں شامل ہونے کیلئے کوشاں ہے۔