اسلام آباد...صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ خواتین کو ہراساں کرنا سنگین جرم ہے۔خواتین کو جسمانی و ذہنی تشدد سے نکالنے کےلئے انہیںمالی طور پر مضبوط کرنا ناگزیر ہے۔افسوس کی بات ہے کہ 1400 سال گزرنے کے باوجود ہمارا معاشرہ آج بھی قرآن کریم کے مطابق لازمی تعلیمات کونافذ کرانے میں ناکام رہاہے۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایوان صدر میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ صدر عارف علوی نے اپنے خطاب میںکام کی جگہ پر ہراساں کرنے کو سنگین جرم قرار دیا ۔صدر نے پاکستان کے دور دراز علاقوں میں خواتین کو وراثت میں حصہ نہ ملنے کے مسائل کو بھی اجاگر کیا۔ انہوںنے کہاکہ خواتین کو جسمانی و ذہنی تشدد سے نکالنے کے لئے انہیں مالی طور پر مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔