بالی وڈ اداکارہ مادھوری دکشت عمر کے اس حصے میں بھی سینما کی مشہور اداکارہ ہیں۔ حال ہی میں مادھوری کا نیا فلمی روپ پیش کیا گیاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ مادھوری دکشت فلم کلنک میں بہار بیگم کے کردار میں نظرآئیں گی۔ سوناکشی سنہا، ورون دھون، سنجے دت اور ادتیا رائے کپور سمیت فلم کلنک کے تمام کرداروں کے فلمی روپ پیش کردیئے گئے ہیں۔