بالی وڈ ہیرو جان ابراہم نے حال ہی میں پاک، ہند کشیدگی پر اپنا بیان دے ڈالا۔ جان کہتے ہیں کہ جنگ دہشت گردی کے خلاف ہونی چاہئے، کسی ملک کے خلاف نہیں۔ ہندی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ میرے خیال میں جنگ کسی مخصوص ملک اور مذہب کے خلاف نہیں ہونی چاہئے بلکہ دہشت گردی کے خلاف لڑنا چاہئے، اس معاملے میں میرا موقف واضح ہے۔