Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلند شہر: غیر قانونی اسلحہ فیکٹری کا پردہ فاش،ہتھیار برآمد

بلند شہر۔۔۔اترپردیش میں ضلع بلند شہرکے کوتوالی علاقے میں غیر قانونی اسلحہ فیکٹری پر چھاپہ مار کر 3افراد کو گرفتار کرلیا۔سینیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ این کولانچی نے بتایا کہ خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ ایک اسلحہ اسمگلر طمنچے لے کر نیم کھیڑا قبرستان کے پاس آنے والا ہے۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اورموٹر سائیکل سوار نریش لودھی کو پکڑ لیا۔ اس کے قبضے سے 3دیسی ساختہ پستول برآمد کئے۔ نریش نے بتایا کہ نیم کھیڑاگاؤں کے نزدیک کھیت میں ٹیوب ویل کا کمرہ ہے جہاںتقریباً 20 سال سے اسلحہ تیار کیا جاتا ہے۔پولیس نے چھاپہ مارکر موقع سے  نتن اور کھرجا نگرکا باشندہ وجے پال کورنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ان کے قبضے سے 6 طمنچے ، 19 ادھورے پستول اوراسلحوں میں استعمال ہونیوالے آلات اوردیگر ساز و سامان ضبط کرلئے۔ کالانچی نے بتایا کہ فیکٹری کا مالک نریش لودھی ہے جو اپنے ساتھی وجے پال وغیرہ کے ساتھ گزشتہ20 سال سے اس غیر قانونی دھندے میں ملوث ہے۔ دونوں کے خلاف دہلی اور علی گڑھ سمیت کئی اضلاع میں مقدمات درج ہیں۔ گروہ میں شامل جتیندر اورلوکیندر فرار ہیں جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے طمنچہ فیکٹری کا پردہ فاش کرنے والے کوتوالی انچارج انسپکٹر دھرو بھوشن دوبے، داروغہ سنجیو کمار، داروغہ پرمود کمار اور 4دیگر سپاہیوں کو5،5 ہزار روپے بطور انعام دینے کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں:- - - -’’2ہندوستان‘‘ نہیں بننے دینگے، راہول

شیئر: