Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی کرنسی کا دھندہ کرنیوالا گروہ گرفتار

شملہ۔۔۔۔ہماچل پردیش میں ضلع کُلّو کے علاقے بنجار میں پولیس نے جعلی کرنسی کا دھندہ کرنیوالے 3افراد کو گرفتار کرلیا۔ ان کے قبضے سے 1لاکھ 12ہزار روپے کے نقلی نوٹ ، پرنٹر اور اسکینر برآمد کئے۔تھانہ انچار ج نریش شرمان کی سربراہی میں قومی شاہراہ پر واقع پھاگو پل کے قریب پولیس نے تفتیشی چوکی قائم کررکھی تھی جہاں تھاٹی بیڈی کی جانب سے آنیوالی کار اچانک پل کے قریب آکر رک گئی اور پھر تیزی سے دوسری جانب روانہ ہوگئی۔پولیس نے شک کی بنیاد پرکارکوتعاقب کرکے روک لیا۔تلاشی کے دوران کار  سے ا سکینر، پرنٹر اور 2،2ہزار روپے کے56 نقلی نوٹ برآمد ہوئے ۔ پولیس نے کار میں سوار دیس راج ، پنّا لال اور دلیپ کو گرفتار کرلیا ۔ڈی ایس پی آشیش شرما نے بتایا کہ تینوں ملزمان کے بیانات قلمبند کرلئے گئے۔جعلی کرنسی کے دھندے میں ملوث دیگر افراد کے بارے میں پوچھ گچھ مکمل کرنے کے بعدانہیں عدالت میں پیش کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - -آکاش امبانی اور سرلوک مہتا کی شادی کیلئے انٹیلیا ہوم سج گیا

شیئر: