Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابات سےقبل یوگی حکومت ملازمین پر مہربان

لکھنؤ- - - - پارلیمانی انتخابات قریب آتے ہی اترپردیش کی یوگی حکومت نے سرکاری ملازمین کو خوشگوار احساس دلانے کی کوششیں شروع کردیں۔ ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں ایلوپیتھک ڈاکٹروں کے نان پریکٹس بھتے میں اضافہ کردیا جبکہ آشا کارکنوں اورزرعی و صنعتی یونیورسٹی کے اساتذہ کے تنخواہ میں اضافہ کرنے کی تجویزپیش کی گئی ۔سرکاری ترجمان نے بتایا کہ میٹنگ میں محکمہ پرائمری ایجوکیشن کی اس تجویز کو منظوری دی گئی ہے جس میں مڈ ڈے میل تیار کرنےوالوںکو ادا کی جانیوالی رقم ایک ہزار روپے سے بڑھا کر 1500 روپے ماہانہ کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ اس کا فائدہ ریاست میں مڈ ڈے میل تیار کرنے والے 4لاکھ باورچیوں کو ہوگا۔
مزید پڑھیں:- - - -حیدرآباد میں ایک شخص کی خودسوزی

شیئر: