Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انور اقبال کے اعزاز میں تقریب پذیرائی

پاکستان کے اداکار،تمغہ امتیاز،لیجنڈ اداکار انور اقبال کے اعزاز میں تقریب پذیرائی کا انعقاد16 مارچ کو الحمرا میں کیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق تقریب پذیرائی کا اہتمام ایشین آرٹس کونسل کراچی اور الحمراءآرٹس کونسل لاہور کے تعاون سے کیا جارہاہے۔اس تقریب کو الحمراء ہال 3 میں منعقد کیاجائیگا جس میں سابق صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔تقریب میں کراچی سے اسلم محمود دہلوی ،ثاقب اسلم،آرکے نیر،راجہ ناصر،ایم الیاس،قیصر جاوید اور سلیم گڈو بھی خصوصی شرکت کرینگے جبکہ کمپیئرنگ کے فرائض معروف ٹی وی آرٹسٹ اشرف خان،غفار لہری اور لائبہ خان سرانجام دینگے۔تقریب میں معروف شوبز وادبی شخصیات انور اقبال کے بارے اپنے خیالات کا اظہار کرینگے۔

 

شیئر: