بالی وڈ اداکارہ و ہدایت کارہ نندیتا داس نے ہندوستانی میڈیا کو بی جے پی کی پروپیگنڈا مشین قرار دے دیا۔پاک سرزمین پرہندوستانی حملے کی کوشش کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کی طرف سے ناکام بنائے جانے کے بعد ہندوستانی میڈیا سفید کو سیاہ دکھاتا رہا اور اپنی پیشہ ورانہ خدمات کی بجائے منفی پروپیگنڈے کے ذریعے عوام کو اکساتا رہا۔ہندوستانی میڈیا کے زہریلے پروپیگنڈے کودنیا بھر کے علاوہ ہند میں بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔مہیش بھٹ اور سونونگم سمیت بہت سے فنکار اپنے میڈیا پر پہلے ہی انگلیاں ا±ٹھا چکے ہیں ، اب بالی وڈ اداکارہ نندیتا داس نے بھی ہندوستانی میڈیا کو پروپیگنڈا مشین قرار دے دیا ہے۔فلم منٹو کی ہدایت کارہ نندیتا داس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد سے ہند کے میڈیا نے ثابت کردیا کہ وہ حکمران جماعت بی جے پی کی پروپیگنڈا مشین ہے۔